ابنا: ايران کے تيل کي سب سے بڑي خريدار اس کمپني کے ڈائريکٹر يان جي چونگ نے کہا ہے کہ وہ مغرب کي جانب سے عائد کردہ يک طرفہ پابنديوں سے ايران سے تيل کي بر آمدات کو متاثر نہيں ہونے ديں گے - انہوں نے کہا کہ چين کے ترقياتي و اصلاحي کميشن نے جو انرجي کي قيمتوں کے سلسلے ميں فيصلے کرتا ہے ، اپنے حاليہ خصوصي اجلاس ميں کہا ہے کہ ايران سے تيل کي برآمدات کي مقدار ميں کسي بھي طرح کي تبديلي واقع نہيں ہوگي-
چين کي وزارت خارجہ نے بھي گزشتہ دنوں کہا ہے کہ بيجنگ ايران پر پابنديوں کے خلاف ہے اور اس عمل کو غير تعميري سمجھتا ہے - اعداد و شمار کے مطابق ايران کا بائيس فيصد تيل ، چين کو بر آمد کيا جاتا ہے –ماہرين کا خيال ہے کہ چين کو سن دو ہزار بارہ ميں اپني ترقي کي رفتار کو قائم رکھنے کے لئے ايران سے روزانہ کم سے کم چھے لاکھ بيرل تيل کي ضرورت ہوگي -چين کے وزير اعظم ون جيا باؤ سميت اعلي حکام نے زور ديا ہے کہ چين ايران کے خلاف مغرب کي يک طرفہ پابنديوں کے خلاف ہے -
.......
/169